How to Control Your Anger Within 12 Minutes Urdu blog

غصے کی نفسیات اور جذبات کی کیمسٹری کو سمجھ کر بہت آسانی سے غصے پر کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ لیکن یہ غصے کی نفسیات اور جذبات کی کیمسٹری کیا ہے؟ ہمارے اندر 16 کیمیکلز ہیں‘ یہ کیمیکلز ہمارے جذبات‘ ہمارےایموشنز بناتے ہیں‘ ہمارے ایموشن ہمارے موڈز طے کرتے ہیں اور یہ موڈز ہماری پرسنیلیٹی بناتے ہیں. ہمارے ہر ایموشن کا دورانیہ 12 منٹ ہوتا ہے مثلاً غصہ ایک جذبہ ہے, یہ جذبہ کیمیکل ری ایکشن سے پیدا ہوتا ہے کیونکہ ہمارے جسم نے انسولین نہیں بنائی یا یہ ضرورت سے کم تھی، یا ہم نے ضرورت سے زیادہ نمک کھا لیا یا ہماری نیند پوری نہیں ہوئی یا پھر ہم خالی پیٹ گھر سے باہر آ گئے تو اس کا نتیجہ یہ نکلے گا کہ ہمارے اندر کیمیکل ری ایکشن ہو گا، یہ ری ایکشن ہمارا بلڈ پریشر بڑھا دے گا اور یہ بلڈ پریشر ہمارے اندر غصے کا جذبہ پیدا کر دے گا جس سے ہم بھڑک اٹھیں گے لیکن ہماری یہ بھڑکن صرف 12 منٹ طویل ہو گی، ہمارا جسم 12 منٹ بعد غصے کو بجھانے والے کیمیکل پیدا کر دے گا اور یوں ہم اگلے 15منٹوں میں نرمل ہو جائیں گے. چنانچہ ہم اگر غصے کے بارہ منٹوں کو مینیج کرنا سیکھ لیں تو پھر ہم غص...