How to Control Your Anger Within 12 Minutes Urdu blog


غصے کی نفسیات اور جذبات کی کیمسٹری کو سمجھ کر بہت آسانی سے غصے پر کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔
لیکن یہ غصے کی نفسیات اور جذبات کی کیمسٹری کیا ہے؟
ہمارے اندر 16 کیمیکلز ہیں‘ یہ کیمیکلز ہمارے جذبات‘ ہمارےایموشنز  بناتے ہیں‘ ہمارے ایموشن ہمارے موڈز طے کرتے ہیں اور یہ موڈز ہماری پرسنیلیٹی بناتے ہیں.
 ہمارے ہر ایموشن کا دورانیہ 12 منٹ ہوتا ہے مثلاً غصہ ایک جذبہ ہے, یہ جذبہ کیمیکل ری ایکشن سے پیدا ہوتا ہے کیونکہ ہمارے جسم نے انسولین نہیں بنائی یا یہ ضرورت سے کم تھی، یا ہم نے ضرورت سے زیادہ نمک کھا لیا یا ہماری نیند پوری نہیں ہوئی یا پھر ہم خالی پیٹ گھر سے باہر آ گئے تو اس کا نتیجہ یہ نکلے گا کہ ہمارے اندر کیمیکل ری ایکشن ہو گا، یہ ری ایکشن ہمارا بلڈ پریشر بڑھا دے گا اور یہ بلڈ پریشر ہمارے اندر غصے کا جذبہ پیدا کر دے گا جس سے ہم بھڑک اٹھیں گے
 لیکن ہماری یہ بھڑکن صرف 12 منٹ طویل ہو گی،  ہمارا جسم 12 منٹ بعد غصے کو بجھانے والے کیمیکل پیدا کر دے گا اور یوں ہم اگلے 15منٹوں میں نرمل ہو جائیں گے. چنانچہ ہم اگر غصے کے بارہ منٹوں کو مینیج کرنا سیکھ لیں تو پھر ہم غصے کی تباہ کاریوں سے بچ جائیں سکتے ہیں.
یہ نسخہ صرف غصے تک محدود نہیں ہے۔
ہمارے 6 بنیادی ایموشنز ہیں :
غصہ‘ 
 خوف‘ 
نفرت‘ 
حیرت‘ 
لطف(انجوائے) 
اور اداسی۔
ان تمام ایموشنز کی عمر صرف بارہ منٹ ہو تی ہے‘ ہمیں صرف بارہ منٹ کیلئے خوف آتا ہے‘ ہم صرف 12 منٹ قہقہے لگاتے ہیں‘ ہم صرف بارہ منٹ اداس ہوتے ہیں‘ ہمیں نفرت بھی صرف بارہ منٹ کیلئے ہوتی ہے‘ ہمیں بارہ منٹ غصہ آتا ہے اور ہم پر حیرت کا غلبہ بھی صرف 12 منٹ رہتا ہے
ہمارا جسم بارہ منٹ بعد ہمارے ہر جذبے کو نارمل کر دیتا ہے۔

 اکثر لوگ سارا سارا دن غصے، اداسی، نفرت اور خوف کے عالم میں کیوں رہتے ہیں؟


یہ جذبے آگ کی طرح تصور کر کے سمجھیں ؛ آپ کے سامنے آگ پڑی ہے،  آپ اگر اس آگ پر تھوڑا تھوڑا تیل ڈالتے رہیں گے یا اس پر خشک لکڑیاں رکھتے رہیں گے تو کیا ہو گا ؟ یہ آگ پھیلتی چلی جائے گی، یہ بھڑکتی رہے گی۔ ہم میں سے زیادہ تر لوگ اپنے جذبات کو بجھانے کی بجائے ان پر تیل اور لکڑیاں ڈالنے لگتے ہیں چنانچہ وہ جذبہ جس نے 12 منٹ میں نارمل ہو جانا تھا وہ دو دو‘ تین تین دن تک وسیع ہو جاتا ہے‘ ہم اگر دو تین دن میں بھی نہ سنبھلیں تو وہ جذبہ ہمارا طویل موڈ بن جاتا ہے اور یہ موڈ ہماری شخصیت‘ ہماری پرسنیلٹی بن جاتا ہے۔
 آپ نے کبھی غور کیا ہم میں سے بے شمار لوگوں کے چہروں پر ہر وقت حیرت، ہنسی، نفرت، خوف، اداسی یا پھر غصہ کیوں نظر آتا ہے؟
وجہ صاف ظاہر ہے ؛ جذبے نے 12 منٹ کیلئے ان کے چہرے پر دستک دی لیکن انہوں نے اسے واپس نہیں جانے دیا اور یوں وہ جذبہ حیرت ہو، قہقہہ ہو، نفرت ہو، خوف ہو، اداسی ہو یا پھر غصہ ہو۔۔ وہ ان کی شخصیت بن گیا، وہ ان کے چہرے پر ہمیشہ ہمیشہ کیلئے درج ہو گیا، یہ لوگ اگر وہ 12 منٹ مینج کر لیتے تو یہ عمر بھر کی خرابی سے بچ جاتے، یہ کسی ایک جذبے کے غلام نہ بنتے، یہ اس کے ہاتھوں بلیک میل نہ ہوتے۔

        Trust اعتبار:Also read

Comments

Popular posts from this blog

Failure Doesn't mean.. by Abdus Samad Shah

Women Empowerment- The Dark Side